پاکستان اور امریکہ کا اعلیٰ تعلیم کے لیے 19 ملین ڈالر کا اقدام

پاکستان اور امریکہ کا اعلیٰ تعلیم کے لیے 19 ملین ڈالر کا اقدام

پاکستان اور امریکہ کا اعلیٰ تعلیم کے لیے 19 ملین ڈالر کا اقدام

 امریکہ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد کے لیے ملازمتوں میں اضافے کو یقینی بنانے کی غرض سے 19 ملین ڈالر کا ایک پانچ سالہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)  اس پروگرام پر عمل درآمد کرے گا، جسے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔

اس سے پاکستان کی 15 سرکاری یونیورسٹیوں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں خواتین کی پانچ یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، تدریس، تحقیق، گورننس اور پائیداری کے بہترین طریقوں کو یکجا کر کے یہ پروگرام یونیورسٹیوں میں طلباء کو تحقیق کے مواقع، سافٹ اسکلز کی تربیت اور معاون خدمات جیسے کیرئیر کونسلنگ فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

یہ پروگرام صنعت کے ساتھ تعاون کے ذریعے تعلیمی میدان میں تیاری کو افرادی قوت کی ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ یو ایس ایڈ اس پروگرام کو یقینی بنانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے پر بے حد خوش ہے۔

یہ پروگرام ہائر ایجوکیشن سسٹم کی مضبوطی کے لیے پاکستانی یونیورسٹیوں کو وہ تعلیمی اور تحقیقی تجربات فراہم کر کے مضبوط کرے گا جن کی انہیں مقامی لیبر مارکیٹ میں زیادہ روزگار کے قابل ہونے کے لیے ضرورت ہے۔

یہ باصلاحیت نوجوانوں کو ان مہارتوں سے آراستہ کرے گا جو کام تلاش کرنے اور اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے افراد کے پاس ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام صنعت کی ڈیمانڈز پورا کرنے میں بھی مدد کرے گا، ملازمت اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دے گا اور ملک کی مزید اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔

اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ پروگرام امریکہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں تعاون کے فروغ اور تعلقات کی وسعت کی ایک لاجواب مثال ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو