میرا سبق ایپ ڈیجیٹل لرننگ میں ایک نیا قدم
میرا سبق ایپ ڈیجیٹل لرننگ میں ایک نیا قدم
ڈیجیٹل سیکھنے کے طریقوں نے غریب بچوں کے لیے آسانی پیدا کردی ہے۔ خاص طور پر ٹو ڈی اور تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیوز، کوئز، گیمز اور ایکسر سائز کے باعث اب نبچوں کے لیے پڑھنے کا عمل بہت دلچسپ اور آسان ہوگیا ہے۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں 2،000 سے زائد اسکولوں نے پرائمری اسکول کی تعلیم کو نو عمر طلبا کے ذریعے متعارف کرایا گیا ای لرننگ حل میرا سبق (مائی لیسن) کے ذریعے اختراعات کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے اور اس کے ذریعے 300،000 سے زائد بچے مستفید ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیئے: تعلیمی ادارے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیئے گئے
میرا سبق سیکھنے کے نظام کے شریک بانی حسن بن رضوان کا خیال ہے کہ پاکستان میں پرائمری تعلیمی نظام میں بہتری لا کر پائیدار بنیادوں پر خواندگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بورنگ نصاب اور روایتی تدریسی طریقوں کی وجہ سے بیشتر طلباء پرائمری سطح پر ہی اسکول چھوڑ جاتے ہیں۔
میرا سبق کی تاثیر کو پہچانتے ہوئے امریکہ کی بین الاقوامی ترقی کے لیے قائم ایجنسی (یو ایس ایڈ) نے اس کے لیے مالی اعانت بھی فراہم کی ہے۔ یہ امداد یو ایس ایڈ کے پانچ سالہ پروگرام کے تحت فراہم کی گئی تھی۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 8 جون 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)