انٹرلیول کے امتحانات سے قبل طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ میں ریلیف

انٹرلیول کے امتحانات سے قبل طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ میں ریلیف

انٹرلیول کے امتحانات سے قبل طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ میں ریلیف

اکتوبر میں امتحان دینے والے اے لیولز کے طلباء کے لیے خوش خبری ہے کہ وہ میڈیکل کالجوں اور ایم ڈی کیٹ میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں انٹری ٹیسٹ 30 اگست سے 30 ستمبر تک ہوگا۔

جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ اجلاس میں اس عملی اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام نے تعلیمی سال اور امتحانات میں کووڈ کی وجہ سے پید اہونے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اے 2 اور ایف ایس سی پری میڈیکل طلباء کے موجودہ تعلیمی سال کو بچانے اور ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں ان کے بروقت داخلے کے بارے میں مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر کے مطابق پی ایم سی انڈرگریجویٹ ایجوکیشن (داخلہ، نصاب اور طرزعمل) ریگولیشن برائے2021 کے مطابق ایسے طلباء جنہوں نے پہلے ایف ایس سی پری میڈیکل یا اے لیولز کا امتحان نہیں دیا تھا، وہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں جلدی سے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات دے کر داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر میڈیکل اور ڈینٹل کالج کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ درخواست دہندگان کے برابر نشستوں پر داخلے کو حتمی شکل نہ دیں جنہوں نے اکتوبر میں اے لیول لیا ہے اور وہ اپنے نتائج کے منتظر ہیں، جنوری 2022 میں ںتائج آنے کے بعد ان کے ان نشستوں پر ان طلبا کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے داخلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جبکہ پی ایم سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ان داخلوں کو 15 جنوری 2022 تک حتمی شکل دی جائے گی۔

پی ایم سی کے نائب صدر نے شفقت محمود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت سے بھی درخواست کی کہ وہ سرکاری کالجوں میں میرٹ کی تخلیق کے لیے اس سال صرف اختیاری مضامین پر غور کریں کیونکہ ایف ایس سی کے امتحانات بھی صرف اختیاری مضامین کے لیے ہو رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پی ایم سی کالجوں کو 10 فروری 2022 تک ان خصوصی زمرہ کی نشستوں پر داخلے کو حتمی شکل دینے کی اجازت دے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی توجہ کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والے تعلیمی مسائل کے حل پر مرکوز ہے اور طلبا کو اپنی پسند کے کیریئر

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو