پی ایم سی نے نیا شیڈول جاری کردیا ایم ڈی کیٹ 2022 کے انعقاد میں تاخیر

پی ایم سی نے نیا شیڈول جاری کردیا   ایم ڈی کیٹ 2022 کے انعقاد میں تاخیر

پی ایم سی نے نیا شیڈول جاری کردیا ایم ڈی کیٹ 2022 کے انعقاد میں تاخیر

پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے تشویش ناک صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ برائے2022 کے انعقاد میں تاخیر ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ہر شہر کے لیے امتحانات کے آغاز اور اختتام کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ درج ذیل نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ برائے 20022 کے امتحانات کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق مئی 2022 میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل میڈیکل اتھارٹی کو پی ایم سی ایکٹ 2020 کے تحت انتظامات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے 72 اضلاع میں اعلان کردہ "نیشنل ایمرجنسی" کی روشنی میں، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی وزارت نے نیشنل میڈیکل اتھارٹی کو ایم ڈی کیٹ 2022 کو ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان کی وزارت صحت، سماجی بہبود اور ثقافت اور سندھ حکومت کی جانب سے مذکورہ بالا ہدایات کے مطابق، نیشنل میڈیکل اتھارٹی نے ایم ڈی کیٹ 2022

 کے لیے نامزد کردہ امتحانی مراکز کا جائزہ لیا اور سندھ میں سڑکوں کے رابطوں، مواصلات اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے رپورٹس کا جائزہ لیا۔ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور مقامی باشندوں کی نقل مکانی کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی تاریخوں کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ غیر سیلاب زدہ علاقوں میں مقیم امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کے لیے نیشنل میڈیکل اتھارٹی سے ستمبر 2022 میں اعلان کردہ امتحانی تاریخوں کے مطابق اپنا شیڈول واضح کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایم ڈی کیٹ برائے 2022 کے لیے نیا شیڈول درج ذیل ہے۔

 

پی ایم سی نے نیا شیڈول جاری کردیا   ایم ڈی کیٹ 2022 کے انعقاد میں تاخیر

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو