ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ برائے 2022 کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ برائے 2022 کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ برائے 2022 کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

پی ایم سی نے 2022 میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ اگست 2022 سے ہوگا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ درج ذیل تاریخوں پر ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے 31 اگست 2022 تک۔

ایم ڈی کیٹ کا دوسرا ٹیسٹ شیڈول 5 سے 20 ستمبر تک چلے گا۔

جن امیدواروں کا کورونا کا رزلٹ مثبت آیا ہے وہ 30 ستمبر 2022 کو اپنا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دے سکیں گے۔

چونکہ پی ایم سی میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے انتظام کے انچارج ہے تو جلد ہی امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا نصاب برائے 2022 جاری کرے گا اور ہر طالب علم کو تاریخیں تفویض کرے گا۔

 

ایم ڈی کیٹ رزلٹس برائے 2021:

پی ایم سی کے مطابق پچھلے سال ایم ڈی کیٹ میں پاس ہونے والے طلباء کی فیصد فی صوبہ مختلف ہے۔

گزشتہ سال پنجاب میں 42.8 فیصد، سندھ میں 22.3 فیصد، کے پی کے میں 29.3 فیصد، بلوچستان میں 21.1 فیصد، اسلام آباد میں 45.1 فیصد، گلگت بلتستان میں 35.2 فیصد اور آزاد کشمیر میں 38.1 فیصد طلبہ و طالبات نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کیا۔ پی ایم سی کے مطابق سال 2021 میں ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کا تناسب 210 میں سے 202 رہا۔

مزید معلومات اور تیاری کے لیے یہ بھی پڑھیں۔ ایم ڈی کیٹ کے بارے میں
Guide for MDCAT Preparation
 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو