ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو ہوگا

ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو ہوگا

ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو ہوگا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے بتایا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ 2020) کے نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے داخلہ امتحان 29 نومبر کو لیا گیا تھا جبکہ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی امتحان 13 دسمبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین کے اسٹوڈنٹس کو کیریئر کے حوالے سے مشورے

پی ایم سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریگولر اور خصوصی دونوں طرح کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 دسمبر 2020 کو کیا جائے گا۔

ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو ہوگا

پی ایم سی کے نائب صدر بیرسٹر علی رضا نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے 29 نومبر کو پورے پاکستان میں 125،000 درخواست دہندگان نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا جبکہ ان میں سے 138 طلبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: چین کے ایک اسکول میں کھانا دینے کے لیے روبوٹ شیف تعینات

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ 29 نومبر کو ہونے والے ریگولر انٹری ٹیسٹ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے ہونے والے خصوصی انٹری ٹیسٹ یعنی دونوں طرح کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا ایک ساتھ اعلان کرے۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں اعلان کیا گیا تھا کہ چونکہ پی ایم سی کی کونسل نے کورونا وائرس سے متاثرہ امیدواروں کے لیے علیحدہ انٹری ٹیسٹ کی اجازت دی تھی، لہٰذا اس ٹیسٹ کو غیر قانونی یا حدود سے متجاوز یا پی ایم سی ایکٹ کے اختیارات سے باہر نہیں سمجھا جاسکتا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو