ایچ ای سی کی جانب سے فل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کے لیے بیرونِ ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلو شپ
ایچ ای سی کی جانب سے فل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کے لیے بیرونِ ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلو شپ
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے جزوی تعاون کے سات کیسز کے علاوہ انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام (آئی آر ایس آئی پی) کے لیے پی ایچ ڈی اسکالرز کے 224 کیسز کی منظوری دی ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح مری نے کی۔
آئی آر ایس آئی پی کے تحت ایچ ای سی فل ٹائم پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ پیش کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان اسٹوڈنٹس کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اور پاکستانی اور غیر ملکی اداروں کے درمیان روابط کو بھی فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی میں ویژول اسٹڈیز کا انٹری ٹیسٹ،1128 درخواست دہندگان کی شرکت
ایچ ای سی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی آر ایس آئی پی پاکستان میں ہونے والی تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لیے پی ایچ ڈی اسکالرز کو ایکسپوژر فراہم کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد انتہائی قابل اور اہل افرادی قوت کا ایک اہم پیمانہ بنانا ہے جو پاکستان کی معاشی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ پروگرام تیزی سے معاشی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے اہم اور وابستہ سائنسی اور تکنیکی معلومات کے حصول، جذب اور منتقلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
دستاویز کے مطابق یہ اقدام بیرون ملک کی مشہور یونیورسٹیوں کی جدید تحقیقی لیبارٹریوں میں ڈاکٹریٹ کے طلبا کو تربیت اور تحقیقی کام کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا احتجاج کرنے کا فیصلہ
اسی طرح بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے لیے جزوی تعاون ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے آخری مراحل میں آنے والے پاکستانی اسکالرز کو 10،000 امریکی ڈالرز تک کی مالی مدد فراہم کرنا ہے اور انہیں جزوی طور پر مدد کی ضرورت ہے جیسے ٹیوشن فیس، مقالہ تشخیص جمع کرانے کی فیس، رہائشی اخراجات وغیرہ۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل کے بغیر ان کا پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام نامکمل رہے گا۔