یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز: ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے نتائج جاری
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز: ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے نتائج جاری
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور کے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر کا سالانہ امتحان فروری-مارچ 2022 میں منعقد ہوا تھا۔ طلباء اب یو ایچ ایس کے ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر کا نتیجہ آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق، ایم بی بی ایس کے دوسرے پروفیشنل سال میں 43 میڈیکل کالجوں میں سے 5,531 طلباء کی کل تعداد امتحانات میں شامل تھی۔ جن میں سے 4,388 طلباء اپنے دوسرے پیشہ ورانہ سال میں کامیاب ہوئے۔ بدقسمتی سے تقریباً 992 طلباء پیشہ ورانہ امتحانات میں ناکام ہوئے۔ تاہم، سیکنڈ ایئر میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کا کُل فیصد 81.56 فیصد ہے۔ جبکہ مختلف کالجوں کے 151 طلبہ کا نتیجہ تاخیر سے موصول ہوا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے نتائج میں ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز درج ذیل ہیں اور ان میں تمام خواتین شامل ہیں۔
ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی سویرا ریاض 600 میں سے 545 نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن پر ہیں ہیں جبکہ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی رباب شبیر542 نمبر کے ساتھ دوسری اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کی فاطمہ منیر 538 نمبروں کے ساتھ تیسی پوزیشن پر ہیں۔
یو ایچ ایس، ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر کے سپلیمنٹری امتحانات:
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کا سپلیمنٹری امتحان 13-05-2022 بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔ سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے والے طلباء کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے درخواست فارم سنگل فیس کے ساتھ 22-04-2022 کو یا اس سے پہلے اور ڈبل فیس کے ساتھ 29-04-2022 کو یا اس سے قبل جمع کراسکتے ہیں۔