غریب مزدور کے بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کرلیا

غریب مزدور کے بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کرلیا

غریب مزدور کے بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کرلیا

 غریب مستری کے بیٹے پرکاش کمار نے سندھ کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

پرکاش کمار نے ملک میں مجموعی طور پر چوتھے نمبر کی پوزیشن حاصل کی۔

بدین کے ایک سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والا طالب علم پرکاش اس امتحان میں مجموعی طور پر فاتح رہا، جس میں سندھ سے 7,797 امیدوار شریک تھے۔

پرکاش کمار نے مجموعی طور پر 194,133 امیدواروں میں سے چوتھے نمبر کی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ایم ڈی کیٹ میں حصہ لیا، جو اگست سے اکتوبر تک منعقد ہوا تھا۔

مزید پڑھئے: سندھ کا ایم ڈی کیٹ میرٹ کم کرنے کا مطالبہ پی ایم سی نے رد کردیا

پرکاش کمار اور ان کا خاندان 15 سال قبل بدین کے علاقے گلاب لغاری بستی میں منتقل ہوا تھا، ان کا تعلق تھرپارکر کے علاقے میں اسلام کوٹ شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور کھاریو غلام شاہ نامی دیہی گاؤں سے ہے۔

ٹنڈو اللہ یار ضلع کے ہائر سیکنڈری اسکول چمبڑ میں ہائر سیکنڈری تعلیم کے لیے داخلہ لینے سے پہلے انہوں نے پرائمری اور سیکنڈری اسکولنگ کے لیے علاقے کے ایک سرکاری اسکول میں داخلہ لیا، جو ان کے گاؤں سے تقریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

پرکاش کمار اپنی باقی زندگی کے لیے بہترین تعلیمی ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ ڈاؤ میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو