مردان کی طالبہ نے ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا

مردان کی طالبہ نے ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا

مردان کی طالبہ نے ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا

مردان سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے میٹرک کے امتحان میں 1،100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے اور اس طرح وہ ملکی تاریخ کی پہلی طالبہ بن گئی ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مردان ایجوکیشن بورڈ نے منگل کے روز انٹر اور میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق ماڈل ہائی اسکول نوشہرہ کی سائنس کے طالبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ طالبہ ایک یتیم بچی ہے جبکہ اس کی والدہ ایک سرکاری اسکول ٹیچر کی حیثیت سے شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھئے: پاکستانی ایڈٹیک اسٹارٹ اپ نے پری سیڈ فنڈنگ حاصل کرلی

بی آئی ایس ای مردان نے پوزیشن ہولڈر طالبہ کو ایوارڈ دینے کے لیے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا۔ انعام تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، طالبہ نے کہا کہ ان کے والد کینسر کےباعث انتقال کر گئے تھے لہٰذا وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ ایسے مریضوں کا علاج کرسکیں اور کسی اور کے والدین کی جان نہ جائے۔

مردان بورڈ کے چیئرمین نے یہ بھی اعلان کیا کہ مستحق طالبہ سے ان کے اس کارنامے کو تسلیم کرنے کے لیے بورڈ کی تمام فیسیں معاف کردی جائیں گی۔ 

بی آئی ایس ای مردان کے جاری کردہ نتائج کے مطابق شرجیل احمد، فرحان نسیم اور محمد بلال حیدر نے 1100 میں سے 1098 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں تقریباً 70،532 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 68،854 کامیاب قرار پائے۔ میٹرک کے امتحان میں پاس ہونے کا تناسب 97.82 فیصد رہا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں طلبہ کے پاس ہونے کا تناسب 96.48 فیصد رہا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو