مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو ملک کی بہترین درس گاہ کا درجہ حاصل

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو ملک کی بہترین درس گاہ کا درجہ حاصل

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو ملک کی بہترین درس گاہ کا درجہ حاصل

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2021 میں حال ہی میں جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی پاکستان میں پہلے اور دنیا میں 157 ویں نمبر پر ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں شامل ہیں جو 50 سال سے زیادہ پرانی نہیں ہیں۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایک ٹیبل بھی جاری کیا ہے، جس میں کارکردگی کے اشارے استعمال ہوتے ہیں اور شہرت کو کم اہمیت دی جاتی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں شامل جامعات کو ان کے بنیادی مشنز کی بنیاد پر درجہ دیا گیا ہے، جس میں تحقیق، علم کی ترسیل، تدریسی عمل اور بین الاقوامی نقطہ نظر بھی شامل ہے۔

رواں سال جاری ہونے والی اس تازہ ترین فہرست میں دنیا بھر سے475 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے جبکہ 2010 کی فہرست میں یہ تعداد 414 تھی۔

  عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق نے اس فہرست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی بنیادی توجہ تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور تحقیقی کلچر کو اپ گریڈ کرنے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہمارے اساتذہ اور محققین پیداواری، باصلاحیت اور اپنے کام سے وابستہ ہیں۔

 

Top Ten Universities of Pakistan

No.

University

City

Worldwide Ranking

1

Abdul Wali Khan University Mardan

Mardan

157

2

COMSATS University Islamabad

Islamabad

201–250

3

Government College University Faisalabad

Faisalabad

251–300

4

Lahore University of Management Sciences

Lahore

251–300

5

National University of Sciences and Technology

Islamabad

251–300

6

The Islamia University of Bahawalpur

Bahawalpur

351–400

7

University of Sargodha

Sargodha

351–400

8

Bahauddin Zakariya University

Multan

401+

9

Government College University Lahore

Lahore

401+

10

PMAS Arid Agriculture University

Rawalpindi

401+

 

 

Top Ten Universities Worldwide

Rank

 University

Country

1

Nanyang Technological University

Singapore

2

Paris Sciences et Lettres – PSL Research University, Paris

France

3

The Hong Kong University of Science and Technology

Hong Kong

4

Korea Advanced Institute of Science and Technology (KAIST)

South Korea

5

City University of Hong Kong

Hong Kong

6

Maastricht University

Netherlands

7

Sant’Anna School of Advanced Studies – Pisa

Italy

8

Pohang University of Science and Technology (POSTECH)

South Korea

9

University of Technology Sydney

Australia

10

Ulsan National Institute of Science and Technology (UNIST)

South Korea

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو