موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان وزرات تعلیم کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان وزرات تعلیم کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان وزرات تعلیم کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے موسم سرما کی تعطیلات کے منصوبوں کی منظوری کے لیے 13 دسمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی ورچوئل کانفرنس طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تمام وفاقی اکائیوں کے وزرائے تعلیم 15 دسمبر 2021 سے 16 جنوری 2022 تک ملک بھر میں اسکولوں اور اداروں کو بند کرنے کے عمل کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب، آئی پی ای ایم سی سے مشاورت کیے بغیر، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اسکولوں اور اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول پہلے ہی طے کر رکھا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 20 دسمبر2021 سے یکم جنوری2022 تک صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے سمر زون میں 22 دسمبر 2021 سے31 دسمبر تک اور سرمائی زون میں 15 دسمبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ لاہور میں اسکول اور ادارے پیر اور ہفتہ کو بند رہیں گے اور ساتھ ہی اتوار کی ہفتہ وار تعطیل بھی ہو گی۔

یہ فیصلہ صوبے کے دارالحکومت میں کہرے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، اور یہ ہدایات 27 نومبر2021 سے 15 جنوری 2022 تک نافذ العمل ہوں گی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو