جماعت اسلامی کا حکومت سے تعلیم کے لیے فنڈنگ کو بہتر کرنے کا مطالبہ
جماعت اسلامی کا حکومت سے تعلیم کے لیے فنڈنگ کو بہتر کرنے کا مطالبہ
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بدھ کے روز موجودہ حکومت سے درخواست کی کہ حکومت تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں 5 فیصد تک اضافہ کرے، اس شعبے میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور تعلیمی اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کا رواں مالی سال کا تعلیمی بجٹ صرف 2.6 فیصد ہے جو کہ افغانستان، سری لنکا، بھوٹان، نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلیمی بجٹ سے بھی کم ہے۔
سراج الحق کے مطابق، ایچ ای سی نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 1.4 بلین روپے کی درخواست کی ہے، لیکن موجودہ انتظامیہ نے اتنی رقم مختص نہیں کی۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے طلبہ یونینز کی بحالی کی اپیل کی۔