اسلامیہ یونیورسٹی کا ملائیشین یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی کا ملائیشین یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی کا ملائیشین یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کا آغاز

 آئی یو بی، ملائیشین یونیورسٹی کے ساتھ اساتذہ و طلباء کے لیے تعلیمی ماحول ، تدریس اور تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لیے تبادلہ کرے گی۔

 

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور یونیورسیٹی ٹیکنالوجی مارا ملائیشیا کے درمیان تدریس اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون اور الحاق کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈپٹی وائس چانسلر برائے تعلیمی و بین الاقوامی امور یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا ملائیشیا ڈاکٹر حاجہ روزیہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھئے: کیمسٹری کا نوبل انعام دو سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا

معاہدے کے مطابق دونوں تعلیمی ادارے ایک دوسرے کے تعلیمی ماحول، تدریس اور تحقیق سے متعلقہ سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے فیکلٹی اور طالب علموں کا تبادلہ کریں گے۔

اسی طرح مشترکہ کانفرنسز، سیمینارز اور شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ریسرچ اور دیگر پراجیکٹس سے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جو دونوں اداروں کی جانب سے ویب سائٹس پر پوسٹ کیا جائے گا۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 7 اکتوبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو