ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند
ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند
کورونا کیسز میں ہونے والے حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے سات شہروں سمیت پشاور اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے پیر کے روز سے دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: سپریم کونسل آف پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کر دیا
ریڈیو پاکستان کے مطابق پنجاب کے وہ شہر جہاں دو ہفتے تک بہار کی تعطیلات منائی جارہی ہیں ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے تعلیمی ادارے موسم بہار کی تعطیلات کے لیے 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا صوبے میں ایک اور لاک ڈاؤن کے بارے میں انتباہ
موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں صورتحال نسبتاً بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ (معمول کے مطابق) اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا