ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں

ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں

ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طالب علموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھوکہ بازوں اور جعل سازوں کی جانب سے کیے جانے والے تصدیقی فراڈ سے آگاہ رہیں۔

ایچ ای سی کے سٹوڈنٹ افیئرز ڈویژن کے انچارج محمد طفیل قریشی کے مطابق جعلی نمائندے طلباء کو ان کی تعلیمی دستاویزات کی قیمت پر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس بارے میں کمیشن نے آگاہی کے لیے اپنے تمام منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔.

ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں

ایچ ای سی کے مطابق جعلی ایجنٹ ڈگریوں اور اسناد کی نقول پر ڈپلیکیٹ ٹکٹ اور مہریں لگاتے ہیں اور کمیشن نے طلباء کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسی اسناد ایچ ای سی کے کاؤنٹرز پر تصدیق کے لیے پیش کی گئیں تو ان کو ضبط کر لیا جائے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس میں شامل تمام فریقین کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ بے ایمان ایجنٹوں سے معاملہ کرنے اور لین دین سے گریز کریں اور اپنی تعلیمی دستاویزات کی قانونی طور پر توثیق حاصل کریں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو