تعلیم کے شعبے میں ویلیو اور ڈیجیٹلائزیشن کا اضافہ
تعلیم کے شعبے میں ویلیو اور ڈیجیٹلائزیشن کا اضافہ
دبئی میں ساتویں الٹرا براڈ بینڈ فورم (یو بی بی ایف 2021) کا آغاز ہوگیا۔ جہاں دنیا بھر سے آنے والے ماہرین اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع کنیکٹیوٹی میں اضافہ کرنا اور ڈرائیو گروتھ ہے۔
اپنے کلیدی لیکچر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے سی ٹی او وقار محمود نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنا اور تعلیم کے شعبے میں نئی اقدار (ویلیوز) پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔
مزید پڑھئے: داخلے کا سخت معیار طلباء کے لیے مشکلات کا باعث
وقار محمود نے ایچ ای سی کے اہداف اور حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی کاروبار کی ڈیجیٹل تبدیلی کے دوران ایچ ای سی کی فعال تحقیقات سے کچھ اہم باتیں سامنے آئی ہیں۔ تعلیمی معلوماتی اصلاحات کے دوران، انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ اعلیٰ تعلیم کے نظام کو تین چیلنجز کا سامنا ہے۔ جن میں تدریسی وسائل کے اشتراک کو تیز کرنا، تعلیمی ایپلی کیشنز میں معلومات کے سائلوز کو ایڈریس کرنا اور موثر کارروائیوں کو حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔
وقار محمود نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح اعلیٰ تعلیمی خدمات کی ایک قابل ذکر تعداد، جیسے کہ اسمارٹ کلاس رومز، آن لائن لرننگ، اور اسمارٹ کیمپس کو کئی کلاؤڈز سے مربوط ہونا ضروری ہے تاکہ تدریسی وسائل کا مؤثر طریقے سے تبادلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی کلاؤڈ کوآپریشن، کم لیٹنسی، زیادہ انحصار، زیادہ بینڈوتھ اور کسی بھی وقت اور ہر جگہ نیٹ ورک تک رسائی وہ تمام مسائل اور ضروریات ہیں جو نیٹ ورکس پر تعلیمی خدمات کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیے: ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ 30 نومبر کے بعد اسکول میں داخل نہیں ہوسکیں گے
ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اسمارٹ کلاس رومز کی ترقی کے لیے مسلسل حمایت کی ہے۔