مری پر نئی کتاب شائع

مری پر نئی کتاب شائع

مری پر نئی کتاب شائع

ہارورڈ کلب آف پاکستان نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک سابق طالب علم ڈاکٹر عمر مختار خان کی ایک کتاب ونس اپون آ ٹایم ان مری کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا۔

حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب میں ہاتھ سے تیار کردہ نقشوں کو سمجھنے میں کچھ آسان طریقے استعمال کرتے ہوئےمری کے ورثے کا جامع نقشہ تیار کیا گیا ہے۔. اس کتاب میں نوآبادیاتی مری کی کہانیوں پر توجہ دی گئی ہے جس میں نوآبادیاتی اسکول ، گرجا گھر ، ولا اور ہوٹل شامل ہیں اور قارئین کوقدیم مری کی سیر کرای گئ ہے۔

مری پر نئی کتاب شائع

ہارورڈ کلب آف پاکستان کی صدر سعدیہ قیوم نے اس تقریب کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر عمر کو کتاب کی تصنیف پر مبارکباد پیش کی ان کا خیال تھا کہ نوآبادیاتی پہاڑی شہر پر یہ کتاب ان جیسے بہت سے لوگوں کی دلچسپی کو زندہ کرے گی۔. اکبر ناصر خان نے بعد میں ورثہ اور سیاحت کے ماہرین کے ساتھ پینل ڈسکشن کو موڈریٹ کیا جو سامعین کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئ۔

مزید پڑھیئے: انصاف اسکولز میں کلاسز کا آغاز

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، ایم ڈی پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آفتاب رانا نے مری کے ساتھ اپنی طویل رفاقت بیان کی اور بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ پنڈی پوائنٹ سے کشمیر پوائنٹ تک کیسے جاتے تھے۔ انہوں نے جامع ورثہ قانون سازی کے ذریعےمری ورثے کے تحفظ پر زور دیا۔

مصنف ، ڈاکٹر عمر نے اپنی مختصرپریزینٹیشن میں ، شرکاء کو مری کے کچھ خوبصورت ورثےدکھاےجن میں فر ہل کاٹیج ، ہولی ٹرینٹی چرچ ، کانوینٹ آف جیسس اینڈ میری،. ڈینس ، نٹ ووڈ ہاؤس ، سیسل اور برائٹ لینڈز ہوٹل اور آخری لیکن مری بریوری شامل ہیں۔۔

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو