حکومت کا فیڈرل اسکولوں کو میونسپل کارپوریشن کے تحت رکھنے کا اعلان
حکومت کا فیڈرل اسکولوں کو میونسپل کارپوریشن کے تحت رکھنے کا اعلان
سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔
قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں واقع تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کے انتظامی کنٹرول میں رکھنے کے معاملے کو حل کیا اور بتایا کہ یہ معاملہ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے تجویز کردہ ترامیم کو شامل کرنے اور مکمل طور پر اپنانے کی یقین دہانی کے ساتھ حل کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ اس معاملے کو مستقل بنیادوں پر فالو اپ کیا جانا چاہیے اور اس بارے میں جو بھی خدشات ہیں وہ بحث کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں۔
کمیٹی نے متفقہ طور پر تجویز دی کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پورٹل کو بند کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ صوبائی سطح پر اسکالرشپس کی فراہمی کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے۔
کمیٹی کے چیئرمین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے صوبائی سطح پر اسکالرشپ ایوارڈز کے حل کے لیے فریم ورک کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ کی بھی درخواست کی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا