طالبات کے لیے خوش خبری، راولپنڈی میں خواتین کی ایک اور یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار

طالبات کے لیے خوش خبری، راولپنڈی میں خواتین کی ایک اور یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار

طالبات کے لیے خوش خبری، راولپنڈی میں خواتین کی ایک اور یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی دستاویز پر باضابطہ دستخط کر دیئے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کی دستاویزات پر دستخط کیے جہاں انہوں نے وقار النساء یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اکتوبر 2021 میں، پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھئیے: سرکاری اساتذہ کے لیے خوش خبری

اس کے ساتھ ہی راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں خواتین کے لیے تین یونیورسٹیاں واقع ہیں۔ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور وقار النساء یونیورسٹی سمیت شہر میں خواتین کو اعلیٰ تعلیم سے ہمکنار کرنے کے لیے تین یونیورسٹیاں قائم ہیں۔

وقار النساء یونیورسٹی کا نام پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم فیروز خان نون کی اہلیہ بیگم وقار النساء نون کے نام پر رکھا گیا ہے۔

 بیگم وقار النساء نے 1950 کی دہائی کے اوائل میں، ابتدائی طور پر راولپنڈی میں ایک اسکول قائم کیا۔ اسکول کو پہلے کالج کا درجہ ملا اور بعد میں پوسٹ گریجویٹ کالج میں تبدیل ہوگیا جسے اب یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو