کورونا کا کیس آیا تو اسکولوں کو بند کردیں گے، سعید غنی کا انتباہ

کورونا کا کیس آیا تو اسکولوں کو بند کردیں گے، سعید غنی کا انتباہ

کورونا کا کیس آیا تو اسکولوں کو بند کردیں گے، سعید غنی کا انتباہ

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے منگل کے روز اسکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی صورت میں اسکولوں کو بند کردے گی۔

تقریبا  تین ماہ کی بندش کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے ایک روز بعد (منگل کے روز) ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسکولوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماریوں کا کوئی شکار ہوا تو اس صورت میں حکومت اسکولوں کو بند کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: ٹیچرز ایسوسی ایشن کا والدین کی گرفتاری کا مطالبہ

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے وہ ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ صرف انتظامیہ ایس او پیز کے مکمل نفاذ کی ضمانت نہیں دے سکتی ہے کیونکہ والدین کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کرائےہیں۔

سعید غنی کے مطابق کالجوں میں وبائی مرض کی شرح 1.9 فیصد ہے جبکہ اسکولوں میں یہ شرح 5.9 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019 کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

وزیر تعلیم نے زور دیا کہ کچھ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی اطلاع آنے کے بعد چار کالج بند کردیئے گئے تھے۔ انہوں نے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسکولوں میں 11،845 ٹیسٹ کروائے تھے اور ان میں سے 546 مثبت آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر میں چاہتا ہوں کہ محکمہ تعلیم میں بہتری آئے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو