پاکستان میں اب ہیپی نیس کی ماسٹرز ڈگری حاصل کریں

پاکستان میں اب ہیپی نیس کی ماسٹرز ڈگری حاصل کریں

پاکستان میں اب ہیپی نیس کی ماسٹرز ڈگری حاصل کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایس ایس) لاہور نے ہیپی نیس (خوشی) کے شعبے میں دو سالہ ماسٹر ڈگری تیار کی ہے تاکہ لوگوں کو خوش باش اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد ملے۔

تفصیلات کے مطابق، اس نئے متعارف کرائے جانے والے ڈگری پروگرام کو یو ایچ ایس کے سینٹر فار ہیپی نیس اینڈ ویل بیئنگ نے تیار کیا ہے اور اس کی فیکلٹی میں ممتاز ماہر نفسیات، فزیکل ٹرینرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ہیپی نیس کی ڈگری اصل میں صرف یو ایچ ایس کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں دستیاب ہوگی۔ تاہم، توقع کی جارہی ہے کہ اگلے چند ماہ میں یو ایچ ایس اپنے دیگر کیمپسز میں بھی ہیپی نیس ماسٹر ڈگری کی پیشکش شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھئیے: ایچ ای سی نے مقامی ڈگریوں کے مساوی ہونے کے لیے آن لائن سہولت پیش کردی

اس حوالے سے یو ایچ ایس کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ خوشی ایک ایسی چیز ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور معاشرے میں منفی رویوں اور صورتحال کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ معاشرے نے خوشی کے تصور کو بعض مواقع جیسے شادیوں، سالگرہ اور کھیلوں کی تقریبات تک محدود کر دیا ہے۔ خوشی، دوسری طرف، مختلف چیزوں کے حوالے سے بھی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ایچ ایس ماسٹرز آف ہیپی نیس ڈگری پروگرام لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں خوشی تلاش کرنے اور صحت مند اور زیادہ کامیاب زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو