علامہ اقبال یونیورسٹی کا مختلف ڈگری پروگرامز کے نتائج کا اعلان

علامہ اقبال یونیورسٹی کا مختلف ڈگری پروگرامز کے نتائج کا اعلان

علامہ اقبال یونیورسٹی کا مختلف ڈگری پروگرامز کے نتائج کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسپرنگ سیمسٹر2020ء میں لیے گئے گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈپلومہ اِن فرانزک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات 6 مارچ 2021 سے شروع کرنے کا اعلان

یونیورسٹی نے نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں۔ شعبہ امتحانات کے مطابق طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مقرر کردہ 'اکیڈمک کیلنڈر'کے مطابق دیگر پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر پر عمل کریں تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو