یو ایس ای ایف پی کا فُل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

یو ایس ای ایف پی کا فُل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

یو ایس ای ایف پی کا فُل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے سال 2023 کے لیے فل برائٹ یو ایس اسٹوڈنٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلہ باوقار فُل برائٹ پروگرام کا حصہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا فلیگ شپ ایوارڈ جو کہ 160 ممالک میں دستیاب ہے۔ یہ اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے، اس کی تعریف صرف گریڈ اور ٹیسٹ کے اسکور کی بنیاد پر نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے۔

اہلیت کا معیار:

یو ایس ای ایف پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا اختر نے اسکالرشپ کے اہل درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پاکستان کی سماجی یا معاشی ترقی اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشات کی تکمیل کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ ضرور درخواست دیں۔

بیچلرز ڈگری کے طلباء جو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے اہل ہیں اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلینیکل میڈیسن کے سوا تمام شعبوں کے طلباء اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

فوائد:

یہ فُل برائٹ پروگرام امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں گریجویٹ ڈگری کے حصول سے وابستہ تمام اخراجات کا احاطہ کرتا ہے۔

اسکالرشپ سے حاصل ہونے والے فوائد میں ٹیوشن، رہائش اور کھانا شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ  انشورنس اور ہوائی سفر کے اخراجات بھی یو ایس ای ایف پی کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

کیسے اپلائی کریں:

درخواست فارم آن لائن دستیاب ہے اور دلچسپی رکھنے والے اسٹوڈنٹس درج ذیل لنک کے ذریعے ایپلی کیشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

www.usefp.org

فُل برائٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 مئی 2022 ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو