ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس کے امتحانات برائے2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس کے امتحانات برائے2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس کے امتحانات برائے2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس سینٹرل سپیریئر سروس کے امتحانات برائے سال 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

 ایف پی ایس سی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سی ایس ایس کے ماتحانات 18 فروری 2021 سے شروع ہوں گے جبکہ سی ایس ایس کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 اکتوبر 2020 سے ہوگا۔ 

آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 نومبر 2020 ہے جبکہ امیدوار 13 نومبر 2020 سے قبل ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹرز میں بھی اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی جمع کراسکتے ہیں۔ قواعد و ضوابط، نصاب، درخواست فارم اور چالان فارم ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

تواریخ:

انائونسمنٹ: 4 اکتوبر 2020۔

آن لائن ایپلی کیشنز کا آغاز: 5 اکتبور 2020۔

آن لائن ایپلی کیشن دینے کی آخری تاریخ 3 نومبر 2020۔

آن لائن فارم کی ہارڈ کاپی پیش کرنے کی آخری تاریخ: 13 نومبر 2020۔

امتحانات کی تاریخ: 18 فروری 2021۔

سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2021 کے لیے اہلیت کا معیار۔

1۔ کم سے کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ بیچلرز ڈگری حاصل کرنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

2۔ امیدوار کی عمر 21 سے ​​30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

سی ایس ایس ٹیسٹ سینٹرز:

1۔ ایبٹ آباد۔

2۔ بہاولپور۔

3۔ ڈی جی خان۔

4۔ ڈی آئی خان۔

5۔ فیصل آباد۔

6۔ گلگت۔

7۔ گوجرانوالہ۔

8۔ حیدر آباد۔

9۔ اسلام آباد۔

10۔ کراچی۔

11۔ لاہور۔

12۔ لاڑکانہ۔

13۔ ملتان۔

14۔ مظفرآباد۔

15۔ پشاور۔

16۔ کوئٹہ۔

17۔ راولپنڈی۔

18۔ سرگودھا۔

19۔ سکھر۔

درخواست دینے کا طریقہ:

وہ امیدوار جو سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2021 کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

1۔ آن لائن درخواست فارم کو احتیاط سے پُر کریں، اختتامی تاریخ تین نومبر 2020 سے پہلے اس کا پرنٹ آئوٹ لے لیں۔

2۔ چالان فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور کسی نزدیکی نیشنل بینک آف پاکستان کی شاخ میں آخری تاریخ سے پہلے 2200 روپے جمع کروائیں۔

آرگنز آف اسٹیٹ ایگزام فیس وصول کنندہ ایف پی ایس سی کے اکائونٹ ہیڈ سی 02101 کے تحت فیس جمع کروائیں۔

3۔ پرنٹڈ ایپلی کیشن فارم اور مطلوبہ دستاویزات اور چالان فارم ایف پی ایس سی کے ہیڈ کوارٹرز ارسال کریں۔

4۔ ایک سے زیادہ درخواست فارمز کو الگ لفافے میں منسلک کریں۔

5۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے سی ایس ایس، سی ای 2021 کی آسامیوں کی تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو