ایف ڈی ای نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا
ایف ڈی ای نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا
پنجاب حکومت کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے بدھ کے روز متعلقہ وزارت اور وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی ارکان نے پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخوں میں ہونے والے تضادات پر سوال اٹھائے۔
کمیٹی ارکان نے اس معاملے پر ممبروں کی طرف سے اٹھائے جانے والے خدشات کے بارے میں وزارت کے عہدیداروں کو آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہوجانی چاہئیں۔
مزید پڑھیئے: اسلام آباد میں اسکولوں کے طلبہ کو بغیر امتحان کے ترقی دینے کا فیصلہ
وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ کمیٹی کی ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا۔
اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اس سال طلبا کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کم کرکے صرف دو ہفتے تک کردی گئی ہیں اور ان کا آغاز 18 جولائی سے ہوگا، یکم اگست کو گرمیون کی چھٹیاں ختم ہوجائیں گی۔
اس بات کی تصدیق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے کی ہے، جو اسلام آباد میں سرکاری شعبے کے 423 اسکولوں اور کالجوں کی نگرانی کرتی ہے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے دائرہ کار میں کام کرنے والے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی۔