گرمی کی شدید لہر: تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کرنے کا حکم
گرمی کی شدید لہر: تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کرنے کا حکم
شدید گرمی،
ہیٹ ویو کی شدت کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کرنے اور چھٹی سے اوپر کی کلاسز کا دورانیہ کم کرنے کا حکم جاری کردیا گی
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہیٹ ویو کے تناظر میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پہلی تا پانچویں ساری کلاسز بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اس کے ساتھ ہی چھٹی سے اوپر تمام کلاسز کا دورانیہ صبح 8 بجے سے 11 بجے تک کر دیا گیا ہے۔
تمام اسکولوں کو نوٹی فکیشن کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے جس پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایریا ایجوکیشن افسران کو تعلیمی اداروں کو ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب نجی تعلیمی اداروں نے پرائمری کلاسز بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔
اسلام آباد میں واقع ننجی تعلیمی اداروں نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ پانچویں کلاس تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ ناقابل عمل ہے، پیرا کا یہ فیصلہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے بدحالی کا شکار تعلیمی شعبہ مزید تباہی کا شکار ہوجائے گا، حکومت اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا