لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایکسپو کا انعقاد

لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایکسپو کا انعقاد

لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایکسپو کا انعقاد

حال ہی میں خیبر پختونخوا کے انڈس کوہستان کے تین اضلاع میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

فرینڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان، یونیسکو کے اشتراک سے، انڈس کوہستان کے تین اضلاع میں لڑکیوں کی پرائمری سے لوئر سیکنڈری سطح تک منتقلی کی حمایت کے لیے ایک انٹروینشن گرلز لوئر سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام چلا رہی ہے۔

منگل کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اندراج مہم کے ایک حصے کے طور پر، ضلع کولائی پلاس کے علاقے سائر غازی آباد میں ایک تعلیمی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تاکہ لڑکیوں کے اسکولوں میں اندراج کو بڑھانے کے لیے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے، جائزہ رپورٹس میں دکھایا گیا کہ 10 لاکھ سے زائد لڑکیاں پرائمری اور مڈل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آگے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتیں۔

مزید پڑھیئے: امتحان پورے نصاب سے لیا جائے گا، شفقت محمود

یونیسکو پاکستان، ناروے کے سفارت خانے کے تعاون سے، کوہستان سمیت کے پی کے دور دراز علاقوں میں لوئر سیکنڈری لیول پر لڑکیوں کو تعلیم دینے میں پیش پیش ہے۔

یونیسکو کی نیشنل پروگرام آفیسر سعدیہ بنگش نے پراجیکٹ ٹیم اور کوہستان کے ضلعی تعلیمی محکموں کی جانب سے ایونٹ کو غیر معمولی طور پر منعقد کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے انڈس کوہستان کے لوگوں کے لیے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار پر یونیسکو اور ناروے کے سفارت خانے کے تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ کوہستان کا مستقبل یہاں لڑکیوں کی ایسی پراعتماد کارکردگی کے ساتھ دیکھنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے مدارج طے کرتی ہیں اور اپنے خاندان اور برادری میں دوسروں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔

انہوں نے ان مہارتوں کی نشاندہی کی ضرورت پر زور دیا جو کہ کوہستان کی طالبات کو سیکھنے کی ضرورت ہے جنہیں یونیسکو کی مدد حاصل ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زبیدہ خٹک نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے خطے کے مسائل کو اجاگر کیا اور یونیسکو اور ناروے کے سفارت خانے کی مدد کو سراہا۔

تقریب میں یونیسکو، ضلعی محکمہ تعلیم، صوبائی محکمہ تعلیم، سماجی کارکنوں اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 15 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو