امتحان پورے نصاب سے لیا جائے گا، شفقت محمود
امتحان پورے نصاب سے لیا جائے گا، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسمارٹ نصاب سے کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا کیونکہ یہ صرف پچھلے تعلیمی سال کے لیے تھا۔
انہوں نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس بار ہونے والا امتحان پورے نصاب سے لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران آنے والے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
وزرائے تعلیم کے اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ وبائی مرض کی وجہ سے ناکام ہونے والے طلباء کے دوبارہ امتحانات مستقبل قریب میں ممکن نہیں تھے اس لیے تمام طلباء کو پاس کیا جائے گا۔
مزید پڑھئے: حکومت کا میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا کیونکہ تعلیمی شعبے میں بڑے پیمانے پر عملے اور اساتذہ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے جلد از جلد دوبارہ کھولے جائیں۔ اس سلسلے میں این سی او سی
کو سفارش کی جائے گی۔