وزیر اعظم کے دورے کے باعث امتحانات ملتوی

وزیر اعظم کے دورے کے باعث امتحانات ملتوی

وزیر اعظم کے دورے کے باعث امتحانات ملتوی

بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی نے وزیراعظم عمران خان کے دورے کے باعث تمام امتحانات کو معطل کردیا۔ وزیراعظم نے پیر کے روز اسلامیہ یونویرسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی موسم بہار کے سیمسٹر کے وسط مدتی اور حتمی امتحانات کا انعقاد کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے باعث متعدد ڈیپارٹمنٹس میں جاری درجنوں امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

مزید پڑھئے: انصاف اسکولز میں کلاسز کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیمپس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق آخری امتحان کے بعد ہوں گے۔

اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ، انٹرکروپنگ ریسرچ سینٹر، یونیورسٹی کالج آف نرسنگ اور ایک کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

وزیراعظم کی آمد سے قبل اسلامیہ یونیورسٹی کے بغداد الجدید کیمپس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم کی آمد پر احتجاج کے دوران کارکنوں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے والی گاڑیاں روک دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو اندر نہیں جانے دیں گے جب تک کہ سیکیورٹی انہیں بھی اندر جانے کی اجازت نہ دے۔

مزید پڑھئے: کراچی بورڈ کا فرسٹ ایئر کے امتحانات کے لیے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان

مظاہرین میں سے ایک رضوان وسیم نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن رہے ہیں اور انہیں سیکیورٹی کے نام پر یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ وسیم نامی ایک شخص نے کہا کہ وہ بے روزگاری کے باعث مالی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ قرض کے حصول کے لیے سخت شرائط تھیں۔ انہوں نے کارکنوں اور ووٹروں کے لیے قرضوں کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان اور ان کے خاندان سے ملنا چاہتا ہوں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو