عید کے بعد ایکیولینس پراسس کو 100 فیصد آن لائن شفٹ کردیا جائے گا
عید کے بعد ایکیولینس پراسس کو 100 فیصد آن لائن شفٹ کردیا جائے گا
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے عید کے بعد ایکیولینس پراسس کو 100 فیصد آن لائن شفٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
مزید پڑھیئے: امتحانات لازمی ہوں گے ، شفقت محمود نے افواہوں کو مسترد کردیا
بدھ کے روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے شیئر کردہ ایک اپ ڈیٹ میں، انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے بعد درخواستیں جمع کروانے کے ساتھ ساتھ ایکیولینس پراسس کو 100 فیصد آن لائن شفٹ کر دیا جائے گا جس کے بعد فیس کی ادائیگی، ویریفکیشن (تصدیق) اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سارا عمل آن لائن ہوگا۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن شفٹ ہوجانے سے کسی کو بینک، کورئیر، آئی بی سی سی جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ گھر بیٹھے ہر کام آن لائن ممکن ہوسکے گا۔۔