برطانیہ میں بورس جانسن پر سخت دباو، اسکول کھول دیئے گئے
برطانیہ میں بورس جانسن پر سخت دباو، اسکول کھول دیئے گئے
لندن (رائٹرز) انگلینڈ اور ویلز کے اسکول آخر کار منگل کو تمام طلباء کے لیے نئے تعلیی سیشن کی غرض سے دوبارہ کھل گئے۔ مارچ میں کورونا وائرس کے باعث حکومت ان اسکولوں کی بندش پر مجبور ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں امتحانات منسوخ ہوگئے اور طلباء کے گریڈز افراتفری میں پڑ گئے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گرمیوں کے وقفے سے قبل اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور چلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے دبائو ڈالا جارہا تھا اور کورونا وائرس کے دوران ان کی حکومت نے تعلیمی اداروں کے ساتھ جس طرح برتائو کیا تھا اس پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں اسکول دوبارہ کھلنے کا فیصلہ سات ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا
برطانوی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ جب بھی ممکن ہو طلباء اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کی گرض سے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سسٹم آف کنٹرولز قائم کیا جائے گا۔
برطانوی وزیر تعلیم گیون ولیمسن نے کہا کہ پچھلے چند مہینے کس قدر چیلنجنگ رہے ہیں اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ وہ اس حوالے سے خاصے دبائو میں بھی رہے ہیں لیکن وہ یہ ضرور جانتے ہیں کہ بچوں کے نہ صرف ان کی تعلیم بلکہ ان کی ترقی اور بہتری کے لیے بھی اسکول میں واپس آنا کتنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں اسکولوں نے اپنے دروازے بند کردیئے تھے اور سوائے چند کلیدی کارکنوں کے کسی کو اسکول آنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ جون میں صرف ایک محدود تعداد میں طلباء کے لیے اسکولوں کو دوبارہ کھولا گیا۔ اگست میں مالیاتی مطالعات کے انسٹی ٹیوٹ کے ایک مطالعے میں بتایا گیا کہ اسکولوں کی بندش نے غریب اور امیر طلباء کے درمیان تعلیمی عدم مساوات کو بڑھا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے حکومت کو ٹاپ ٹو بوٹم نقطہ نظر کی تجویز
اگست میں تعلیمی تقسیم کے بارے میں تشویش خاصی حد تک بڑھ گئی تھی جب حکومت ناراض طلباء، اساتذہ اور قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے دباؤ کا شکار رہی جب اے لیولز کے ناقابلِ فہم نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس بارے میں کہا گیا کہ گریڈز کی اس عدم مساوات پر پسماندہ علاقوں میں رہنے والے اسٹوڈنٹس زیادہ بری طرح متاثر ہوئے اور چالیس فیصد طلباء نے اسکولز کو خیرباد کہہ دیا۔