ہیری پوٹر کی اداکارہ ایما واٹسن نے تعلیم مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

ہیری پوٹر کی اداکارہ ایما واٹسن نے تعلیم مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

ہیری پوٹر کی اداکارہ ایما واٹسن نے تعلیم مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

مشہورِ زمانہ سیریز ہیری پوٹر سے شہرت حاصل کرنے والی برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے 10سال کے وقفے کے بعد اپنی ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایما واٹسن نے پہلی بار 2011ء اور 2012ء کے درمیان وزٹنگ اسٹوڈنٹ پروگرام کا حصّہ بن کر آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اُنہوں نے اب ستمبر 2023ء سے شروع ہونے والے سیشن میں کریئٹو رائٹنگ کے شعبے میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ ایما واٹسن نے ڈریگن اسکول اور ہیڈنگٹن اسکول سے اپنے جی سی ایس ای اور اے لیولز کی تعلیم حاصل کی۔

برطانوی اداکارہ نے روڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں بی اے کرنےکے لیے بھی داخلہ لیا تھا لیکن اُنہیں اپنی فلم ’ہیری پوٹر‘ کی شوٹنگ کے لیے اپنی تعلیم کو روکنا پڑا تھا، اُنہوں نے اپنے ایک نئے انٹرویو میں بھی اپنی ڈگری کے بارے میں بات کی تھی۔

اُنہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’اگر میں ایمانداری سے بات کروں تو مجھے لگتا ہے کہ میں خود کو ایک پنجرے میں قید اور ناخوش محسوس کررہی تھی‘ اس لیے میں نے کچھ عرصے کے لیے فلمی دنیا سے دور رہ کر اپنی تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو