ٹیچر ایجوکیشن کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے حوالے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی فیکلٹی بھی شریک ہوگی

ٹیچر ایجوکیشن کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے حوالے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی فیکلٹی بھی شریک ہوگی

ٹیچر ایجوکیشن کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے حوالے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی فیکلٹی بھی شریک ہوگی

نان پرافٹ ایجوکیشن کمپنی، دوربین کی پہلی بین الاقوامی ٹیچر ایجوکیشن کانفرنس آج اور کل بالترتیب 2 اور 3 فروری کو منعقد ہوگی جس میں آکسفورڈ کے کئی سینئر فیکلٹی ممبران شرکت کر رہے ہیں۔

سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنے کے علاوہ وہ مقامی تعلیمی نظام اور پالیسیوں کے بارے میں بھی جانیں گے۔ پاکستان میں پہلے ماسٹر آف سائنس (ایجوکیشن) پروگرام کو بھی اس منصوبے کے حصے کے طور پر حتمی شکل دی جائے گی۔

پروفیسر این چائلڈز، پروفیسر ایان تھامسن، اور پروفیسر عالیہ خالد سمیت کئی آکسفورڈ فیکلٹی ممبران اس ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

جی ای سی ای حسین آباد دو روز تک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ تقریب پاکستان میں جدید تدریسی اور تشخیصی طریقوں کے ساتھ ساتھ اہم چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر توجہ مرکوز کرے گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ ملک بھر سے متعدد ماہرین تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے مقررین اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ عوام کس طرح تدریس کو سمجھتے ہیں اور کس طرح باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اسے ایک کیریئر کے طور پر آگے بڑھائیں۔

اس کانفرنس میں آغا خان یونیورسٹی،انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ، کراچی یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، نوٹر ڈیم انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور فارمن کرسچن کالج سمیت کئی اداروں کی نمائندگی کی جائے گی۔

ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر، دوربین ملک بھر میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ری اسٹرکچرڈ گورنمنٹ کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن سے پیشہ ور اساتذہ کو تربیت دیتی ہے۔

 

اس پراجیکٹ کا مقصد اساتذہ کے معلمین کو تربیت دینا ہے جو سندھ اور پورے پاکستان کے ٹیچر ٹریننگ کالجوں میں تبدیلی کے رہنما بن سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سرکاری اسکولوں کو طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے۔
اس پروگرام میں چار شراکت دار شامل ہیں، جو کہ آکسفورڈ یونیورسٹی، حکومت سندھ، ملالہ فنڈ اور دوربین ہیں۔

سندھ میں جی ای سی ای حسین آباد اور دیگر ٹیچر ٹریننگ کالجوں سے کامیاب امیدوار یہ امتحان دیں گے، جس سے ملازمت کے بہت سے مواقع کھلیں گے۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

 https://durbeen.pk/conference/

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو