تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے

تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے

تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

منگل (آج) کے روز ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے تعلیم نے کہا کہ وہ 16 ستمبر سے اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کی اطلاع دیتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

اس بیان سے صرف ایک روز قبل وفاقی وزیر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ملک میں وبائی مرض (کورونا) کی چوتھی لہر جاری ہے جس میں فعال کیسز کی تعداد 90،000 سے زیادہ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھئے: حکومت کا میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ وبائی مرض کی وجہ سے ناکام طلباء کے دوبارہ امتحانات مستقبل قریب میں ممکن نہیں تھے۔ طلباء کے آخری امتحانات مئی اور جولائی کے درمیان ہوئے تھے۔

اجلاس نے فیصلہ کیا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے فوری طور پر دوبارہ امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں لہٰذا جو طلباء ناکام ہوئے ہیں انہیں 33 نمبروں کی رعایت دی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد کیے جائیں گے اور دوسرے امتحانات کو ضمنی امتحان نہیں کہا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹرک کے اگلے امتحانات مئی، جون میں ہوں گے اور نیا تعلیمی سال اگست میں شروع ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو