راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹی ایل پی کی ریلی، تعلیمی ادارے بھی بند

راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹی ایل پی کی ریلی، تعلیمی ادارے بھی بند

راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹی ایل پی کی ریلی، تعلیمی ادارے بھی بند

لاہور سے اسلام آباد تک کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی کے بعد گرینڈ ٹرنک (جی ٹی) روڈ پر ٹریفک اور لاہور آنے اور جانے والی ریلوے سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دریائے جہلم پر مرکزی پُل کی بندش کی وجہ سے راولپنڈی اور لاہور کے درمیان تمام ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے اور تمام آپریشنز معطل کردیئے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے ٹی ایل پی کی ریلی کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے جہلم میں جی ٹی روڈ کو پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا۔

مری روڈ اور اس کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جنہیں پولیس نے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

سڑکوں کی بندش نے سول لائنز، جھنڈا چیچی، چکلالہ اسکیم تھری، غریب آباد اور دیگر علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ علاقے میں مارکیٹیں، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: 19 پاکستانیوں نے فلبرائٹ پوسٹ ڈاکیٹرل فیلوشپ حاصل کرلی

مری روڈ پر واقع تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند رہے اور بتایا جاتا ہے کہ جمعے کے روز بھی یہ ادارے نہیں کھلیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو