سٹی اسکول کے زیر اہتمام ’ابتدائی برسوں کی تعلیم پر ٹاک فیسٹیول، کا انعقاد
سٹی اسکول کے زیر اہتمام ’ابتدائی برسوں کی تعلیم پر ٹاک فیسٹیول، کا انعقاد
اسلام آباد میں سٹی اسکول کی جانب سے ابتدائی برسوں کی تعلیم (ارلی ایئرز ایجوکیشن) کے حوالے سے ٹاک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
اکیڈمک کمیونٹی نے بچوں کے ابتدائی برسوں کی تعلیم میں کھیلوں پر مبنی نقطہ نظر کے بارے میں قیاس آرائیوں، تاثرات اور بچوں کی خداداد صلاحیتوں کے حوالے سے امکانات پر غور کیا، جو عالمی سطح پر بچوں کے ابتدائی تعلیمی برسوں کے دوران ان کی خداداد صلاحیتوں کو پرکھ کر دلچسپی کے شعبے میں آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
تقریب میں شریک معزز مہمانوں میں گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فرزانہ بھی شامل تھیں۔
ریجنل ڈائریکٹر برائے ای آئی ای صباحت خان تاتاری نے نوجوان لرنرز کے تجربات کو فروغ دینے اور ان کو تقویت دینے کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر فاطمہ ڈار نے بچوں کے تخیل، تخلیقی صلاحیتوں، ہمدردی اور تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ایک مباحثے کے سیشن کو ماڈریٹ کیا۔
اپنی پریزنٹیشن میں، ڈاکٹر شیلینا بھامانی نے کلاس روم پریکٹس کے ساتھ عالمی شہریت کے خیال پر روشنی ڈالی۔
سٹی اسکول کے اساتذہ، منتظمین، پالیسی سازوں اور محققین نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی جنہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بچوں کی تعلیمی بنیاد کے مرحلے کو مضبوط بناکر اسے اگلے درجے تک لے جانا چاہیے۔