پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالر کے لیے دولتِ مشترکہ کی تنظیم برائے کیمیا کا عالمی اعزاز

پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالر کے لیے دولتِ مشترکہ کی تنظیم برائے کیمیا کا عالمی اعزاز

پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالر کے لیے دولتِ مشترکہ کی تنظیم برائے کیمیا کا عالمی اعزاز

ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ حمیرا کریم نے حال ہی میں کامن ویلتھ (دولتِ مشترکہ) کیمسٹری، فیڈریشن آف کیمیکل سائنسز سوسائٹیز، برطانیہ، کے تحت ستمبر 2022 ء میں منعقدہونے والے آن لائن تھرڈ کامن ویلتھ کیمسٹری پوسٹر مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسرچ اسکالر حمیرا کریم ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اس ہونہار طالبہ نے حیاتیاتی تنوع اور قدرتی مرکبات کی تھیم کے تحت 180 پوسٹرز پریزینٹیشن کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اس عالمی مقابلے میں 31ممالک کے اسکالر شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق منتظمین کی جانب سے حمیرا کریم کو نہ صرف سرٹیفیکیٹ بلکہ 500 پائونڈ اسٹرلنگ بھی دیئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نےحمیرا کریم کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دراصل پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں باصلاحیت اور قابل نوجوان اسکالرزکی موجودگی ادارے کے لیے قابلِ فخر ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے بھی ہونہار طالبہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو