وفاقی دارالحکومت میں کووِڈ کیسزمیں اضافے کے بعد مزید تین کالج بند
 
                            وفاقی دارالحکومت میں کووِڈ کیسزمیں اضافے کے بعد مزید تین کالج بند
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں مزید تین تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق بند کیے گئے کالجوں میں سے ایک نجی کالج ہے جبکہ دوسرے دو کالج سرکاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی 6 میں واقع کالج فار گرلز اور آئی 9 میں واقع ماڈل کالج فار بوائز کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ تعلیمی ادارے خاص طور پر ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں وزرائے تعلیم آج کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
گذشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن نے دو کالجوں کو کورونا وائرس کے کیسز کی نشاندہی کے بعد بند کردیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جب سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے گئے ہیں اور باقاعدہ کلاسز شروع کر رہے ہیں تب سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        