بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا
 
                            بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے تعلیمی سال برائے 2020-21 کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔
منگل کے روز جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق سنگل فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 مارچ 2021 ہے۔
مزید پڑھیں: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں وزرائے تعلیم آج کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فارم ڈیڈ لائن سے قبل جمع کروادیں، جو بھی اسٹوڈنٹ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنے فارم جمع کروائے گا اس سے ڈبل فیس وصول کی جائے گی، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد 22 مارچ تک آن لائن فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ آخری تاریخ کے بعد بھیجے گئے فارمز کو 30 مارچ 2021 تک ٹرپل چارج کے ساتھ منظور کرلیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیس مارچ کے بعد داخلہ فارم قبول نہیں کیے جائیں گے، ان فارمز کو درج ذیل لنک پر جا کر
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے
مزید پڑھیں: نامعلوم مسلح افراد کی پنجاب یونیورسٹی پر فائرنگ
اس سے قبل جاری کردہ بیان کے مطابق ایسے امیدوار جو امتحانات میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور دوبارہ نتائج لینے کے لیے امتحان دیتے ہیں، انہیں رجسٹریشن اور پروسیسنگ فیس کے علاوہ ڈپلوما فیس کی مد میں چھ سوروپے ادا کرنا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 12 جون کو شروع ہوں گے اور 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        