طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، بچوں میں خوف و ہراس

طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، بچوں میں خوف و ہراس

طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، بچوں میں خوف و ہراس

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کی طالبہ کے بستے سے اچانک کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں کسی غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔

اسکول کے ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

خیال رہے کہ کوبرا، سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو