پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل کے او لیول، آئی سی ای اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری
پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل کے او لیول، آئی سی ای اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری
پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل او لیول، آئی جی سی ایس ای اور آئی سی ای کے جون 2022 کے امتحانی نتائج جاری کردیے گئے۔
کیمبرج انٹرنیشنل جو کیمبرج یونیورسٹی کا حصہ ہے اور عالمی سطح پر 5 سے 19 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بین الاقوامی تعلیم فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
کیمبرج کے مطابق دنیا بھر میں طلباء اور اساتذہ کے لیے یہ ایک اور مشکل سال رہا ہے، کچھ اب بھی لاک ڈاؤن سے متاثر ہیں اور زیادہ تر اب بھی وبائی امراض کے مختلف اثرات سے نمٹ رہے ہیں، آج کے نتائج کیمبرج کے طلباء کے لیے ان کی محنت اور کیمبرج کے اساتذہ کے لیے ان کے ناقابل یقین تعاون کے لیے ایک سچا ثبوت ہیں۔
پاکستان میں جون 2022 کے امتحانی سلسلے میں اسکولوں کی جانب سے کیمبرج او لیول اور کیمبرج آئی جی سی ایس ای کے مضامین کے 200,000 سے زیادہ اندراج کیے گئے تھے، جس میں 628 اسکولوں سے تقریباً 56,000 طلباء امتحانات میں شریک ہوئے، طلباء نے سخت کووڈ 19معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار کے درمیان اپنے امتحانات دیے، جو انہیں محفوظ رکھنے کے لیے لاگو کیے گئے تھے۔
اسلامیات، انگلش لینگویج اور پاکستان اسٹڈیز پاکستانی طلباء میں جون 2022 کے امتحانی سلسلے میں کیمبرج او لیول کے سب سے زیادہ مقبول مضامین تھے۔