کیمبرج نے اے اور اے ایس لیول کے نتائج کا اعلان کردیا

کیمبرج نے اے اور اے ایس لیول کے نتائج کا اعلان کردیا

کیمبرج نے اے اور اے ایس لیول کے نتائج کا اعلان کردیا

کیمبرج انٹرنیشنل نے پیر کے روز جون 2021 سیریز کے اے ایس اور اے لیول کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل نے بتایا کہجون میں ہونے والے اے لیولز اور اے ایس سیریز میں پچیس ہزار سے زائد طلباء کے نتائج سامنے آئے تھے۔

یہ امتحانات رواں سال جون میں لیے گئے تھے جب کیمبرج بورڈ نے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے حکام، موجودہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے درمیان طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو شامل کیا تھا۔
مزید پڑھئے: امتحانات میں نقل کی رپورٹس پر کالج کے پرنسپلز کو معطل کردیا جائے گا

عالمی سطح پر، 5500 سکولوں کی جانب سے کیمبرج انٹرنیشنل کی جون 2021 کی امتحانی سیریز کے لیے 1.5 ملین سے زائد گریڈ سامنے آئے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی امتحانی سیریز ہے۔

پاکستان میں جون 2021 کی سیریز کے لیے کیمبرج انٹرنیشنل کے اے اور اے ایس لیول کے امتحانات میں 40 ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس کا اندراج کیا گیا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو