امتحانات میں نقل کی رپورٹس پر کالج کے پرنسپلز کو معطل کردیا جائے گا
 
                            امتحانات میں نقل کی رپورٹس پر کالج کے پرنسپلز کو معطل کردیا جائے گا
سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے بورڈ کے چیئرمینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی ہالوں میں فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال سمیت کووڈ مینڈیٹ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نقل اور چیٹنگ کے عمل کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو طلباء اور نہ ہی انوجیلیٹرز کو مراکز میں موبائل فون رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
دوسری جانب اسماعیل راہو نے وزیر تعلیم کی بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی نشستیں کووڈ ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی جانی چاہئیں۔
مزید پڑھئے: پرائیویٹ اسکولز کا بندش کے دوران بھی بھاری فیس وصول کرنے کا معاملہ
یونیورسٹیوں اور بورڈز کے وزیر، جو اس سے پہلے وزیر برائے آبپاشی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور اب حالیہ کابینہ میں ردوبدل کے بعد موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں، نے مزید کہا کہ کسی بھی طالب علم کو امتحان دینے سے روکا نہیں جانا چاہیے۔ بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور اگر کوئی نقل یا چیٹنگ کا مرتکب پایا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ اگر امتحانات کے دوران کسی قسم کی چیٹنگ کی اطلاع ملی تو کالج کے پرنسپلز کو معطل کردیا جائے گا۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        