علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنا دائرہ کار بین الاقوامی طلباء تک بڑھا دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنا دائرہ کار بین الاقوامی طلباء تک بڑھا دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنا دائرہ کار بین الاقوامی طلباء تک بڑھا دیا

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنا تعلیمی نیٹ ورک پوری دنیا تک پھیلا دیا ہے۔ سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر، بحرین، عمان، ملائیشیا، اٹلی، افریقہ اور امریکہ کے متعدد انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی کی طرف سے موسم خزاں 2021 کے سیمسٹر کے لیے پیش کردہ مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے اہم تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی کاموں کی ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے بین الاقوامی طلباء کے 10 ہزار اندراج کا سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق، میٹرک، ایف اے اور آئی کام سمیت موسم بہار 2022 کے سیمسٹر کے پہلے مرحلے میں پیش کیے جانے والے پروگراموں کے لیے قومی اور بین الاقوامی طلبہ کے لیے داخلے 22 فروری تک جاری ہیں۔

بین الاقوامی طلباء کے لیے تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کی جائیں گی جن میں داخلہ کے درخواست فارم جمع کرانے سے لے کر سرٹیفکیٹ/ڈگری کے اجراء تک تمام اقدامات شامل ہیں۔

ان تمام پروگراموں میں داخلہ لینے کے لیے درخواست فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہیں۔ درج ذیل لنک پر کلک کرکے آپ درخواست فارم اور پراسپیکٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

(www.aiou.edu.pk)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو