کراچی بورڈ نے میٹرک کے جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی بورڈ نے میٹرک کے جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اتوار کے روز سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) پارٹ ٹو اور بہرے اور گونگے طلباء کے 2021 میں لیے گئے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
جنرل گروپ کا امتحان دینے کے لیے کُل 19،638 طلباء نے داخلہ لیا تھا جن میں سے 18،640 امتحانات میں شریک ہوئے۔
دو امتحانات میں تقریباً998 طلباء غیر حاضر تھے جبکہ 354 طلباء ایک پیپر میں غیر حاضر رہے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.10 فیصد رہا۔
امتحان دینے والے طلباء میں سے 733 نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ 1622 طلباء نے اے گریڈ حاصل کیا، 2810 طلباء بی گریڈ کے ساتھ پاس ہوئے، 3842 طلباء سی گریڈ کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ 4697 طلباء نے ڈی گریڈ حاصل کیا اور 4355 طلباء نے ای گریڈ حاصل کیا۔
مزید پڑھئے: پنجاب کے تمام ایجوکیشن بورڈز 48 گھنٹوں میں نتائج کا اعلان کریں گے
اس سے قبل بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے تناظر میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ گریس مارکس پالیسی کی وجہ سے کسی بھی پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کرے گا۔
بہرے اور گونگے طلباء جنہوں نے امتحان دیا ان کی تعداد 99 تھی جبکہ 104 طلباء کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
ان میں سے 98 فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے جبکہ ایک طالب علم جو ایک پیپر دینے سے محروم رہا وہ امتحان میں ناکام رہا اور یوں طلباء کے پاس ہونے کا تناسب 98.99 فیصد رہا۔
کراچی بورڈ کا کہنا ہے کہ امیدوار 8583 پر بی ایس ای کے کو اپنے پیغام کے ساتھ ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج چیک کر سکتے ہیں۔