بلوچستان میں بورڈنگ اسکولز قائم کیے جائیں گے
 
                            بلوچستان میں بورڈنگ اسکولز قائم کیے جائیں گے
بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں 10 ارب روپے کی لاگت سے بورڈنگ اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو عصری تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے اور تعلیمی دنیا میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان حکومت صوبے کے نوجوانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور بہتر تعلیمی سہولیات کی ضمانت کے لیے ضلع کوئٹہ میں 10 کالجز بھی شروع کرے گی۔
مزید پڑھئے: پنجاب میں وائرس کا پھیلائو تیز، اسکول بند رکھنے پر غور
اے پی پی کے ذرائع کے مطابق، حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت ان کے قریبی علاقے میں بورڈنگ اسکول قائم کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بہترین تعلیمی ماحول کے علاوہ ان بورڈنگ اسکولز میں طلبہ کو اچھی طرح سے تیار ہاسٹل، کھیلوں کے مواقع اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں طلباء کو بورڈنگ، رہائش، کتابیں اور یونیفارم مفت فراہم کرے گی۔
مزید پڑھئے: پنجاب میں وائرس کا پھیلائو تیز، اسکول بند رکھنے پر غور
اے پی پی کے مطابق، بلوچستان حکومت نے 100 نئے مڈل اسکول قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے ، جس کے لیے سالانہ بجٹ 2021-22 میں 1500 ملین روپے مختص کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں نوجوان نسل کو آسانی سے رسائی کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
اے پی پی نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبے کے دور دراز علاقوں میں 197 نئے اسکولوں کے قیام کے لیے 3.542 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        