پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات 6 مارچ 2021 سے شروع کرنے کا اعلان
پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات 6 مارچ 2021 سے شروع کرنے کا اعلان
راولپنڈی: پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 6 مارچ 2021 سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور فیسوں میں بے پناہ اضافہ کرتے ہوئے فیس جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن ،فارم پراسیسنگ فیس ،سند فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای ایچ نے کامرس اور ہیومنٹیز گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ آج سے 10 دسمبر تک ہوگی ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ 11 دسمبر سے21 دسمبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ 22 دسمبر سے 29 دسمبر تک فیس جمع کرائی جاسکے گی جبکہ ٹرپل فیس اور روزانہ 200 روپے جرمانہ کے ساتھ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری ہوگی،رجسٹریشن فیس اضافہ کے ساتھ 1 ہزار روپے کر دی گئی ہے میٹرک سند فیس اضافہ کے ساتھ 600 روپے داخلہ فارم پراسس فیس اضافہ کے ساتھ530 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ریگولر طلبہ طالبات آرٹس گروپ نویں 650 روپے کمپوزٹ 1300 روپے،سائنس نویں کلاس 700 روپے کمپوزٹ 1400 روپے درسی نظامی نویں 700 روپے کمپوزٹ 1400 روپے،پرائیویٹ طلبہ طالبات آرٹس نویں کلاس 700 روپے روپے کمپوزٹ 1400 روپے سائنس نویں کلاس 750 روپے کمپوزٹ 1500 روپے درسی نظامی نویں 700 روپے نویں کلاس کمپوزٹ 1400 روپے ہوگی داخلے آن لائن جمع کرانا ہوں گے،ریگولر گی طالب علم آرٹس گروپ کے لئے مجموعی فیس 3430 روپے ،سائنس گروپ 3530 روپے جبکہ پرائیویٹ ایک طالب علم آرٹس گروپ 3530 روپے سائنس گروپ 3630 روپے فیس جمع کرائیں گے