حیدرآباد بورڈ نے کامرس اور ہیومنٹیز گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

حیدرآباد بورڈ نے کامرس اور ہیومنٹیز گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

حیدرآباد بورڈ نے کامرس اور ہیومنٹیز گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت سال 2020ء کے سالانہ امتحانات برائے کامرس اور ہیومنٹیز گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے دستخط سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامرس گروپ کیلئے 1092 نے اپنے فارم جمع کروائے جن میں سے 1068 امیدواروں کو تمام پرچوں میں کامیاب قرار دیتے ہوئے 24 امیدواروں کے امتحانی نتائج کو ناگذیر وجوہات کی بناء پر روک لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ

یہ امتحانی نتائج بھی سندھ حکومت کی کورونا پالیسی کے تحت میرٹ کی بنیاد پر مرتب کئے گئے ہیں۔ کوئی امیدوار اے ون گریڈ حاصل نہیں کرسکا البتہ پانچ امیدواروں نے اے گریڈ میں، 215 امیدواروں نے بی گریڈ، 380امیدواروں نے سی گریڈ، 304 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور 164 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ کامرس گروپ میں گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج حیدرآباد کی فریحہ خلجی نے 780 نمبر لیکر پہلی، گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد یونٹ گیارہ کے محمد قاسم خان، ہائیسٹ کالج لطیف آباد یونٹ نمبر ٹو کے محمد شرجیل اور گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد یونٹ نمبر چھ کی سیدہ عائشہ نے باالترتیب 775، 775 نمبر لیکر دوسری اور ہائیسٹ کالج لطیف آباد یونٹ نمبر ٹو کے ہی ساحل کاظم نے 773نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کا اسکولوں میں ایس اؤ پیز کو یقینی بنانے کے لئے حکم نامہ جاری

کامرس گروپ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 97.80 فیصد رہا جس میں طالبات میں کامیابی کی شرح 98.56 اور طلبہ میں 97.45 فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق ہیومنٹیز گروپ کیلئے مجموعی طور پر 6994 امیدواروں نے امتحانی فارم جمع کروائے تھے جن میں سے 6951 امیدواروں کو تمام پرچوں میں کامیاب قرار دیتے ہوئے 43 امیدواروں کے نتائج ناگذیر وجوہات کی بناء پر روک دیئے گئے ہیں۔ ہیومنٹیز گروپ میں بھی کوئی امیدوار اے ون گریڈ حاصل کر نے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ 22 امیدوار اے گریڈ، 530 امیدوار بی گریڈ، 1397 امیدوار سی گریڈ، 2944 امیدوار ڈی گریڈ اور 2058 امیدوار ای گریڈ میں کامیابی حاصل کرسکے۔ گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد یونٹ نمبر چھ کی لائبہ جمال بیگ نے 806 نمبر لیکر پہلی، گورنمنٹ غلام حسین ہدایت الله ہائیر سیکنڈری اسکول حیدرآباد کے احمد علی نے 800 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد کے باسط اقبال نے 796 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز گروپ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 99.39فیصد رہا جس میں طلبہ میں کامیابی کی شرح 99.60فیصد اور طالبات میں یہ شرح 98.90 فیصد رہی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو