خیبرپختونخوا میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاریاں مکمل
خیبرپختونخوا میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاریاں مکمل
خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پیر کے روز کہا کہ صوبہ بھر میں منگل کے روز سے شروع ہونے والے کلاس 9 اور 11 کے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ سرکاری ادارے تیار ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹس کے ایک سلسلے میں کہا کہ 3 اگست 2021 ء تک جاری رہنے والے امتحانی عمل میں نویں کلاس کے 415،962
امیدوار شرکت کریں گے جبکہ 11 ویں کلاس کے امتحانات میں 256،234 امید وار حصہ لیں گے۔ جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور امتحانات میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھئے: سندھ میں انٹر کے امتحانات، فزکس کا پیپر لیک
ان کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 415،962 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 249،239 لڑکے اور 166،723 لڑکیاں شامل ہیں۔ جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں دو لاکھ 56 ہزار 234 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 151،853 لڑکے اور 104،381 لڑکیاں شامل ہیں۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ذریعے منعقد ہونے والے نویں جماعت کے امتحانات میں 26،780 مرد اور 59،424 خواتین سمیت کل 86،204 امیدوار شامل ہوں گے۔
اسی طرح بی آئی ایس ای مالاکنڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں 54،947 امیدوار جن میں 36،889 مرد اور 18058 خواتین شامل ہیں حصہ لیں گے۔
جبکہ بی آئی ایس ای ایبٹ آباد کے تحت ہونے والے امتحانات میں 62 ہزار 703 امید وار حصہ لیں گے جن میں 37 ہزار 651 لڑکے اور 25 ہزار 52 لڑکیاں شامل ہیں۔
بی آئی ایس ای مردان کے تحت ہونے والے امتحانات میں 71 ہزار 11 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 45 ہزار 13 لڑکے اور 25 ہزار 998 لڑکیاں شامل ہیں۔
مزید پرھئے: سندھ میں تمام یونیورسٹیز 31 جولائی تک بند رہیں گی
اسی طرح بی آئی ایس ای بنوں کے تحت ہونے والے امتحانات میں مجموعی طور پر 27 ہزار 805 امیدوار حصہ لیں گے جن میں22 ہزار 182 لڑکے اور 5 ہزار 623 خواتین شامل ہیں۔
بی آئی ایس ای کوہاٹ کے تحت ہونے والے امتحانات میں 42 ہزار 204 امیدوار جن میں30 ہزار 853 مرد اور 11 ہزار 351 خواتین شامل ہیں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب بی آئی ایس ای سوات کے تحت ہونے والے امتحانات میں 48 ہزار 110 امید وار حصہ لیں گے جبکہ بی آئی ایس ای ڈی آئی خان کے تحت ہونے والے امتحانات میں 22 ہزار 978 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 16 ہزار 46 لڑکے اور 6932 لڑکیاں شامل ہیں۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 27 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)